نوازشریف کی صحت اب کیسی ہے؟میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوازشریف کی صحت سے متعلق تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ وکیل امجد پرویز نے رجسٹرار آفس میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی۔

نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کے مسائل ہیں۔ نواز شریف کو کورونا اور انجائنا کے باعث پاکستان آنے سے روک دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ نواز شریف کو اب بھی فالو اپ چیک اپس کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کو دی جانے والی ادویات کی تفصیل بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

برطانیہ کے رائل برومپٹن اسپتال نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کنسلٹنٹ کارڈیالوجیسٹ پروفیسر کار لوڈی ماریو نے تیار کی ہے۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی ماضی کی بائی پاس سرجری اور اینجوپلاسٹی کے سبب مسلسل چیک اپ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی پہلے اینٹی انجائنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا گیا، مرض کی علامتیں بڑھیں تو نواز شریف کی دوبارہ اینجو پلاسٹی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ایجنو پلاسٹی نومبر 2022 میں کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا پہلا گروپ سری لنکا ٹی20 سیریز کے لیے کولمبو پہنچ گیا

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

ڈیمین مارٹن کوما سے باہر، ایڈم گلکرسٹ نے صحت یابی کو معجزہ قرار دے دیا

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جدوجہد اور قیادت آج بھی مشعلِ راہ ہے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری

وینزویلا پر دوسرا امریکی حملہ ممکن ہے، صدر ٹرمپ کا اعلان

ویڈیو

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

ونٹر اکانومی، بلوچستان کی خوبصورت وادیاں ملکی معیشت کے لیے کتنی اہم؟

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن