چین کے شہر ہانگ زو میں میں کھیلے گئے 19ویں ایشین گیمز میں مینز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پاکستان کی ٹیم افغانستان کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 18 اوورز میں 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، میچ میں پاکستان کی جانب سے عمیر بن یوسف 24 رنز بنا کر نمایاں رہے عرفات منہاس 14 رنز ، عامر جمال نے 14 اور روحیل نذیر نے 10 رنز بنائے۔
پاکستان کی اننگز کے جواب میں افغانستان نے ہدف 17.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، افغانستان اور بھارت کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے گا۔