جمعہ 6 اکتوبر کو امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قدر

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 69 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز روز 283 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 75.37 روپے، اماراتی درہم 76.96 روپے، قطری ریال 77.51 روپے، کویتی دینار 914.10 روپے اور بحرینی دینار 749.88 روپے کا رہا۔

انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 179 روپے 87 پیسے، کینیڈین ڈالر 206 روپے 22 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 344 روپے 73 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp