مسلم لیگ ن ( پی ایم ایل این) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لندن میں 4 سال تک میرے خلاف مظاہرے کیے جاتے رہے، آج ان لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ میرے خلاف مظاہروں سے کیا حاصل ہوا۔
مزید پڑھیں
جمعہ کو لندن میں اپنے دفتر میں آخری روز صحافیوں سے ملاقات میں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان روانگی سے قبل آج میرا دفتر میں آخری دن ہے۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال تک لندن میں میرے خلاف مظاہرے کیے جاتے رہے ہیں،آج میں پوچھتا ہوں کہ ان مظاہروں کا کیا مقصد تھا اور لندن میں میرے خلاف ان مظاہروں سے کسی کو کیا حاصل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو سیاسی مظاہرے کرنے ہیں تو وہ پاکستان جا کر کریں۔ برطانیہ میں سب کو پاکستانی بن کر رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ صحافیوں کو بغض اور حسد سے پاک ہو کر کام کرنا چاہیے۔ میرے حق میں اور خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں۔ صحافیوں یا کسی کی بھی تنقید برائے تنقید نہیں برائے اصلاح ہونی چاہیے۔