شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے نئے سعودی سفیروں نے حلف اٹھا لیا

منگل 3 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں برادر اور دوست ممالک میں تعینات کیے جانے والے نئے سعودی سفیروں نے حلف اٹھا لیا۔

سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انڈونیشیا کے لیے فیصل العامودی کونیا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

کیمرون، گھانا، قازقستان، زیمبیا، کوٹ ڈیوار، گبون، آسٹریلیا، فن لینڈ، گنی اور یورپی یونین میں بھی نئے سفیروں کا تقرر کیا گیا ہے۔

یورپی یونین اور یورپی ایٹمی انرجی سوسائٹی کے لیے خاتون سفیر ھیفا بنت عبدالرحمن الجدیع نے حلف اٹھاتے ہوئے کہاکہ ’وہ اپنے دین، اپنے بادشاہ او وطن کی مخلص رہیں گی۔ ریاست کا کوئی راز فاش نہیں کریں گی۔ ریاستی مفادات اور قوانین کا اندرون و بیرون ملک تحفظ اور اپنا فرض سچائی، ایمانداری اور اخلاص سے انجام دیں گی۔‘

تقریب میں نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی اور خادم حرمین شریفین کے معاون نجی سیکریٹری تمیم السالم بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp