صنعتکاروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، نگران وفاقی وزیر صنعت و پیداوار

ہفتہ 7 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وفاقی وزیر صنعت و پیداوار گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ صنعتکاروں کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے، پنجاب میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار ہو ئی،آپٹما کپاس پر تحقیق کے لیے فنڈز دینے کو تیار ہے، کپاس کی فصل کو کیڑوں کے حملوں سے بچانے کیلئے پاک فوج نے اہم کر دار ادا کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور میں آپٹما میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ  نگران وزیراعلی پنجاب نے کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے اہم کردار ادا کیا، پنجاب حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران کپاس کی کاشت کا رقبہ بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ میں آنے کے بعد ہماری سب سے پہلی ترجیح یہ تھی کہ پنجاب جو سالانہ کپاس کی ایک کروڑگانٹھ دیتا تھا جو کم ہو کر33 لاکھ بیل رہ گئی تھی ہم دوبارہ کپاس کی پیداوار کو اپنے اصل اہداف پر لے کر جائیں جس پر وزیر اعلی پنجاب نے محنت کر کے پیداوار 33 لاکھ سے بڑھا کر 80 لاکھ بیل پر لے کر آ گئے ہیں۔

کاٹن کی پیداورار کو بڑھانے کے لیے دن رات کام کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ کاٹن کی پیداوار کو 3 بلین ڈالر تک لانے میں میرا اکیلے کا کردار نہیں بلکہ اس میں محکمہ زراعت کی پوری ٹیم سمیت دیگر اسٹیک ہولڈر نے کاٹن کی پیداورار کو بڑھانے کے لیے دن رات کام کیا ہے۔ محکمہ لمز نے سٹیلائٹ کے ذریعے کاٹن کی بیماریوں کی بروقت آگاہی فراہم کی جس سے آج ہم کاٹن کی پیداوار کو بڑھانے کے قابل ہوئے ہیں۔

کاٹن کی فصل کو بہت بڑے نقصان سے بچایا

انہوں نے کہاکہ کپاس کی فصل کو کیڑوں کے حملوں سے بچانے کے لیے پاک فوج نے اہم کر دار ادا کیا، پاک آرمی نے بروقت اسپرے کر کے جنگی بنیادوں پر کاٹن کی فصل کو بہت بڑے نقصان سے بچایا۔ حالیہ سیلاب کی وجہ سے بھی کپاس کی فصل کا لاکھوں ایکٹر رقبہ متاثر ہوا، اگر ہم کسی بھی شعبہ میں ٹیم ورک کے طور پر کام کریں تو دنیا میں کوئی بھی کام مشکل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

محسن نقوی نے کہا کہ پچھلے سال چاول کی فصل ایک بلین ڈالر کی برآمد کی گئی اور اس سال 2 بلین ڈالر تک برآمد کیا جائے گا، اسی طرح گندم کی فصل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں وسائل کی فراہمی کے لیے محکمہ خزانہ کام کر رہا ہے، جلد ان کو تمام وسائل فراہم کر دیئے جائیں گے۔

زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہیں

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے بعد چینی کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے، جلد مہنگائی میں بھی کمی واقع ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp