پاکستان کی لیبر فورس 7 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار افرادپر مشتمل ہے جن میں سے بیشتر نجی اداروں کے ملازمین ہیں۔
لیبر فورس سروے کے مطابق اس میں سے 6 کروڑ 70 لاکھ افراد نجی اداروں میں ملازمت کرتے ہیں اور تقریباً 30 لاکھ افراد بغیر ملازمت کےکام کرتے ہیں۔
سروے کے مطابق لیبر فورس میں شامل بغیر ملازمت کام کرنے والے افراد کی خیبر پختونخوا میں شرح 8.8 فیصد ، پنجاب میں 6.8 فیصد، بلوچستان میں 4.3 فیصد اور سندھ میں 3.9 فیصد ہے۔