بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: ‘مارش نے کیچ نہیں میچ ڈراپ کیا‘

اتوار 8 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز عالمی کپ 2023 کے پانچویں میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو6 وکٹوں سے شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن آسٹریلین ٹیم بھارتی بلے بازوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 199 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

200 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم لڑکھڑا گئی اور پہلے ہی 2 اوور میں 5 رنز پر 3 کھلاڑی، روہت شرما، ایشان کشن اور شریاس آئر کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔

۔کم اسکور بنانے والے کینگروز نے بھارتی سرماوٓں کو اپنی باولنگ سے شروع میں دباوٓ میں رکھا ہی تھا کہ مچل مارش نے 12 زنر پر ویرات کوہلی کا کیچ ڈارپ کر دیا

اس صورت حال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شائقین کرکٹ نے کہی روہت شرما اور مچل مارش پر تنقید تو کہی ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی شاندار بلے بازی کی تعریف ہو رہی ہیں۔

سچ کہتے ہے ’کیچز وین میچز‘ اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف لکھتے ہے کہ مچل مارش نے کیچ نہیں میچ ڈراپ کیا

https://twitter.com/hamxashahbax21/status/1711013241550463393

  حسن نامی سوشل میڈیا صارف نے ایشان کشن کی زیرو پر آوٹ ہونے کی تصویر پر طنز کرتے لکھا کہ  آئے ’ائی پی ایل ٹیلنٹ ‘ پر ہنستے ہے ۔

https://twitter.com/HasssanAbbasian/status/1711004393519169673

زیرو رنز پر آوٹ ہونے والے بھارتی کھلاڑیوں کو ٹرول کرتے ہوئے ایک صارف لکھتے ہے کہ 3 لیجنڈز 100 رنز کی دوری سے سنچری سے محروم ہو گئے۔

ورد نامی صارف نے آج کے میچ میں روہت شرما کی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ

کپتانی نہیں سنبھال سکتا

بیٹنگ نہیں کر سکتا

فیلڈ نہیں کر سکتا

بولنگ نہیں کر سکتا

یہ ہے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما

https://twitter.com/Cric_varad/status/1711008572547662079

ایک اور صارف نے بھارتی ٹیم کی خراب شروعات پر میم شیئر کرتے ہوئے ویرات کو تشبیح دی کہ ’پتہ نہیں ایسے حالات میں، میں خود بخود اگے کیسے آجاتا ہوں۔

سوشل میڈیا صارف مسٹر ایکپایئری نے مچل مارش کا پورے بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی کا کیچ ڈراپ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp