برطانیہ میں 20 برس تک بائیک رائیڈنگ کمیونٹی کا حصہ رہنے والے زلفی شاہد کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان واپس منتقل ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق ’پاکستان میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح کے جدید ہیوی بائیکس بہت کم دستیاب تھے، اس لیے انہوں نے اس شعبے میں کام کرنے کا فیصلہ کیا‘۔ اس سلسلے کی ایک اہم کڑی کے طور پر انہوں نے ہیوی بائیک بنانے والے اٹالین کمپنی انرجیکا کے بنائے ہوئے دنیا کے تیز ترین الیکٹرک سپر بائیک کو پاکستان میں متعارف کرایا ہے۔
اس سپر بائیک کی تیز رفتاری کے ساتھ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ ایک مرتبہ چارجنگ کے بعد یہ 4 سو کلومیٹر تک کا سفر کر سکتا ہے۔ زلفی شاہد کے بقول اگر آپ عام سپر بائیک پر اسلام آباد سے لاہور کا سفر کریں تو درمیان میں پیٹرول ڈلوانا ہی پڑتا ہے مگر 1 کروڑ 65 لاکھ مالیت کے اس الیکٹرک سپر بائیک پہ یہ سفر ایک ہی چارج میں ممکن ہو جاتا ہے۔ اس بائیک میں مزید کیا فیچرز ہیں بتا رہے ہیں اسامہ خواجہ ویڈیو رپورٹ میں: