بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو اس سال 2 بڑی فلمیں ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ سے خوش کیا ہے، اب ان کے مداح ان کی آنے والی فلم ‘ڈنکی’ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ہدایت کار ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘جوان’ نے باکس آفس پر مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 32 ویں دن 2 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے ہیں۔
بالی وڈ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک انٹرٹینمنٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز کے 32 ویں دن 2.75 کروڑ روپے کمائے ، فلم جوان بھارت 623.91 کروڑ روپے کما چکی ہے، اتوار تک ’جوان‘ نے عالمی باکس آفس پر 1,108.8 کروڑ کمائے ہیں۔
بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ بھی فلم جوان کو متاثر نہ کر سکا
اہم بات یہ ہے کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ بھی فلم جوان کو متاثر نہ کر سکا اور بھارتی شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کے بجائے شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھتنے کو ترجیع دے رہے ہیں۔
گزشتہ روز بھارت میں فلم جوان نے بھارت میں 2.75 کروڑ کا بزنس کیا، شاہ رخ خان کے مداح بھارت اور اسٹریلیا کا میچ دیکھنے کے بجائے سینما گھروں میں فلم ’جوان‘ میں مصروف رہے۔
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 نومبر کو نیٹ فلیکس پر دسیتاب ہو گی
اگرچہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ دنیا بھر کے سینما گھروں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے، تاہم یہ ابھی تک آن لائن دستیاب نہیں تھی، اب خبر ہے کہ ’جوان ‘ 7 نومبر کو نیٹ فلیکس پر دستیاب ہو گی۔
شاہ رخ خان نے اس سال اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے ایک خوشخبری دی ہے۔ مبینہ طور پر فلم ’جوان‘ 2 نومبر کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی جو شاہ رخ خان کی سالگرہ کا دن ہے، یہ فلم 7 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گی۔