غیرقانونی طور پر رہائش پذیر 48 افغان خاندان پاکستان چھوڑ گئے

پیر 9 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

اے پی پی کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر کی ڈید لائن دے دی گئی ہے۔

وفاق کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اب تک تقریباً 48 خاندان واپس وطن منتقل ہو چکے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

وطن واپسی کے موقع پر افغان مہاجرین نے پاکستان میں گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہاں پر گزرا وقت بہت اچھا تھا اور واپس جانا قسمت کا کھیل ہے۔

واپس جاتے مہاجرین نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن برقرار رہے اور دونوں ممالک میں ہم آہنگی پیدا ہو اور اپنے ملک واپسی پر ہم مطمئن ہیں اور اپنی مرضی سے واپس جا رہے ہیں۔

مہاجرین کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے کھلے دل سے ہمیں تسلیم کیا، ہم اس ملک میں 16 سال آباد رہے اور اب ہم اپنے وطن واپسی پر بہت خوش ہیں اور ویسے بھی آج نہیں تو کل واپس جانا ہی تھا۔ افغان مہاجرین کا کہنا تھا کہ حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے اور اسی میں ہمارے لیے بہتری ہوگی۔

واپسی کے سفر پر گامزن افغانوں نے دونوں ممالک کی حکومتوں سے گزارش کی کہ انہیں بارڈر پار کرنے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘