آپ سبھی یقیناً بہت ذہین ہیں لیکن اگر پھر ابھی آپ اپنی ذہانت کا امتحان لینا چاہتے ہیں تو آپ آئی کیو ٹیسٹ کے ذریعے خود کو آزما سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری نہیں کہ آپ تحریری امتحان دیں، یہ کام آپ تصویری خاکوں کی مدد سے بھی کر سکتے ہیں۔ آئی کیو ٹیسٹ کو ذہانت آزمانے کا بہترین اور دلچسپ طریقہ قرار دیا جاتا ہے جس میں کسی بھی سوال یا مسئلے کے حل کا انحصار مقررہ وقت میں کیے گئے آپ کے فیصلے پر ہوتا ہے۔
اس آئی کیو ٹیسٹ میں آپ کے سامنے یہ تصویری خاکہ پیش کیا جا رہا ہے۔ تصویر میں دکھایا گیا نوجوان ایک بھوت بنگلے میں پھنس چکا ہے۔ آپ نے صرف یہ بتانا ہے کہ وہ کس دروازے سے داخل ہو کر اس بھوت بنگلے سے نکل سکتا ہے۔ صرف بہترین آئی کیو کے حامل افراد ہی 15 سیکنڈ میں یہ پہیلی بوجھ سکتے ہیں۔
تصویری وضاحت
آپ ایک لمحے میں ایسے کسی سوال یا مسئلے کا جواب تلاش نہیں کرسکتے، اس کے لیے آپ کو مناسب دلیل کے ساتھ ساتھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی بروئے کار لانا پڑتا ہے۔ اس تصویری خاکے میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوان کے سامنے 3 دروازے ہیں جن میں الگ الگ قسم کے جان لیوا خطرات ہیں۔
پہلے دروازے کے اندر ایک بھوکا شیر موجود ہے، اگر نوجوان اس دروازے میں داخل ہوا تو شیر اسے فوراً کھا جائے گا، دوسرے دروازے کے پیچھے زہریلی گیس بھری ہوئی ہے اور تیسرے دروازے کے پیچھے نظر آنے والی کھڑکیاں اور فرش محدب شیشے (میگنیفائنگ گلاس) کی بنی ہوئی ہیں اور اگر وہ اس میں داخل ہوا تو سورج کی روشنی سے جل کر مر جائے گا۔ اس آئی کیو ٹیسٹ میں آپ کو چیلنج کیا گیا ہے کہ آپ 15 سیکنڈ میں اس نوجوان کے لیے درست دروازے کا انتخاب کریں۔
جواب آپ کے سامنے ہے
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہر دروازے کے پیچھے ایک خطرہ موجود ہے مگر پھر بھی ایک دروازہ ایسا ہے جس کا انتخاب کر کے اس نوجوان کی زندگی بچائی جا سکتی ہے۔ اگر آپ نے ابھی تک یہ پہیلی نہیں بوجھی تو ہم آپ کو بتلائے دیتے ہیں۔ اب ذرا پھر سے دروازوں کو غور سے دیکھیے اور ذہن پر زور ڈالیے۔
اگر آپ اس سوال کو حل نہیں کر پارہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کی مدد کر دیتے ہیں۔ نوجوان کو تیسرے دروازے سے با حفاظت اس بھوت بنگلے سے نکالا جا سکتا ہے، بس اس کے لیے اسے رات ہونے کا انتظار کرنا ہوگا کیونکہ رات ہونے پر اسے دھوپ کا خطرہ نہیں ہوگا اور وہ اس بھوت بنگلے سے بخیر و آفیت نکل کر اپنے گھرکو روانہ ہو جائے گا۔