تحریک انصاف سے انتخابی نشان بلا واپس لیا جائے، استحکام پاکستان پارٹی کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

منگل 10 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے کی درخواست پر سماعت کی۔  استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کے وکیل نے پیش ہوکر موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ دیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے ہی بلے کا نشان دیا جا چکا ہے، وکیل درخواست گزار بولے؛ وہ پہلے تھا آئندہ عام انتخابات میں نشان نہ دیاجائے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ کمیشن میں پہلے ہی اس نشان سے متعلق کیس زیر سماعت ہے، جس پر عون چوہدری کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کی درخواست کو بھی اس کیس سے منسلک کردیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلے نشان کا واپس لینے کی استحکام پاکستان پارٹی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp