پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے کھیل کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو اپنا مداح بنا لیا ہے اور ان کے مداحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
نسیم شاہ کے ایسے ہی ایک مداح نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں وہ کہتے ہیں کہ آج میری پوسٹ کا 267 واں دن ہے اور میں نسیم شاہ کا جواب نہ آنے تک سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا رہوں گا۔
Day 267 of Tweeting until "Naseem Shah" Replies 🔥@iNaseemShah ❤️
#NaseemShah 🥹 https://t.co/MD8iY1RHIB pic.twitter.com/PUjNvfy9Ke
— Sajjal 🇵🇰 (@shadab0707_) October 10, 2023
سجل نامی صارف کی پوسٹ کے جواب میں نسیم شاہ نے طویل انتظار کے بعد بالآخر انہیں جواب دے ہی دیا اور اپنے پیغام میں لکھا کہ میں چاہتا تھا کہ آپ ایک سال تک روزانہ پوسٹ کریں لیکن اب آپ ایک وقفے کے مستحق ہیں۔
Wanted you to reach 1 year but you deserve a break 😊
— Naseem Shah (@iNaseemShah) October 10, 2023
فاسٹ بولر نسیم شاہ کی طرف سے جواب آنے کے بعد مداح نے نسیم شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرا دن بنا دیا اور انہیں مزید کامیابیوں کی دعائیں دیں۔
https://Twitter.com/shadab0707_/status/1711652637894939104?s=20
نسیم شاہ کے جواب کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے شروع ہو گئے، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آخر نسیم شاہ کو اپنے مداح پر رحم آ ہی گیا۔
Haha Finally Reham aa hi gya
— Mr. Critic (@dacriticizer) October 10, 2023
محمد ہاشم غوری نامی صارف نے نسیم شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ میں آپ کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔
King miss u in world cup 😔😔
— Mohammad Hashim Ghouri (@HashimGhouri14) October 10, 2023