تعلیمی بورڈ مردان نے افغان طلبا و طالبات کو بڑا ریلیف دے دیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے تعلیمی بورڈ نے افغان مہاجرین کے طلبا و طالبات کے لیے بورڈ فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمشنر افغان مہاجرین نے تصدیق کی ہے کہ مردان بورڈ کی جانب سے افغان طلبا و طالبات کے لیے امتحانات، داخلہ،رجسٹریشن اور مائیگریشن کی فیس معاف کر دی گئی ہے۔
مردان بورڈ کے اس اعلان سے فائدہ اٹھانے کے لیے افغان طلبا و طالبات نے افغان رجسٹریشن کارڈ دیکھانا ہو گا۔،