کورونا کا نیا ویریئنٹ کیا ہے اور کتنا خطرناک ہے؟

منگل 3 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کورونا کی نئی قسم اومیکرون سب ویریئنٹ بی ایف 7 ہے، اس سے متاثرہ شخص 20 لوگوں کو متاثر کرسکتاہے۔

سربراہ انفیکشن ڈیزیز ڈاؤ اوجھااسپتال پروفیسر سعید خان کا کہنا ہے کہ کورونا کی گزشتہ اقسام سے ایک شخص 2 سے 5 لوگوں کو متاثر کرتا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ چین،امریکا اور یورپی ممالک میں بڑی تعدادمیں لوگ متاثر ہو رہےہیں۔

پروفیسرسعید کے مطابق سب ویریئنٹ بی ایف 7 سے چین میں 10 کروڑ افرادکے متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تاحال اومیکرون سب ویریئنٹ بی ایف 7 کا کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم نئے سال کی آمد اور چینی نیو ایئر کے بعد خدشہ ہے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو۔

سربراہ انفیکشن ڈیزیزڈاؤاوجھایونیورسٹی کے مطابق چین میں لوگوں کوصرف چائنیزویکسین لگائی گئی۔

پروفیسرسعید کا کہنا تھا کہ چائنیز ویکسین کے باعث وائرس کےخلاف ہرڈ ایمیونٹی صحیح طور پر پیدا نہیں ہوئی جبکہ پاکستان میں چائنیز کے ساتھ امریکا، روسی، دیگر ویکیسن لگنےسے فائدہ ہواہے۔

سربراہ انفیکشن ڈیزیز کے مطابق پاکستان میں کافی حد تک وائرس کے خلاف ہرڈ ایمیونٹی موجود ہے۔

پروفیسر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی اس قسم میں اموات کا تناسب بھی 2 فیصد ہے، صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط کریں اور جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ لازمی لگوائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp