کمزور ترین سے مضبوط ترین تک کا سفر کرنے والی پاکستانی کرنسی عام شہریوں کو کتنا فائدہ دے گی؟

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی روپیہ گزشتہ ایک ماہ سے دنیا بھر کی کرنسیوں میں سب سے بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے، معاشی اقدامات سے یہ اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ آئندہ چند ماہ میں ڈالر 250 روپے سے بھی نیچے آسکتا ہے۔

آج ڈالر کا کیا ریٹ رہا؟

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 280 روپے سے بھی نیچے آگیا، انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک روپے 1 پیسے کم ہو کر 279 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں گزشتہ ایک ماہ میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 27 روپے 6 پیسے کم ہوچکا ہے۔

بات کی جائے اوپن مارکیٹ کی تو انٹربینک کےبعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکا بھاؤ 280 سےنیچےآگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر279 روپےکاہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ سستا ہوا ہے۔

ڈالر کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس 125 پوائنٹس اضافے سے 48265 ہے۔

عام آدمی پر مستحکم کرنسی کے اثرات کیوں نہیں پڑ رہے؟

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ظفر پراچہ نے وی نیوز کو بتایا کہ ڈالر مسلسل روپے کے مقابلے میں گرتا جا رہا ہے لیکن اس کے ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچنے کی وجہ یہ ہے کہ ادارے اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر رہے ہیں۔ آرمی اور اسٹیبلشمنٹ نے مل کر اس معاملے کو کنٹرول کیا ہے لیکن دیگر اداروں کو بھی سنجیدگی دکھانا ہوگی۔

پالیسی یہی رہی تو ڈالر کتنا گرسکتا ہے؟

ظفر پراچہ کہتے ہیں کہ  اگر حکومت کی تبدیلی کے بعد بھی یہی پالیسی اپنائی جاتی ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ ڈالر 250 روپے سے بھی نیچے آسکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بہترین کارکردگی رہی اور اس کا اندازہ یہاں سے ہوتا ہے کہ انٹر مارکیٹ میں 25 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 روپے تک قیمت گر چکی ہے۔

ظفر پراچہ کہتے ہیں کافی عرصہ بعد ڈالر 280 روپے سے نیچے آیا ہے، بہت آگے کی پیشن گوئی اس وقت کرنا مشکل ہے کیوں کہ پورے دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے۔

معاشی ماہر شہریار بٹ کہتے ہیں کہ ہم گزشتہ ایک ماہ سے ڈالر اور اسٹاک ایکسچینج سے اچھی خبریں سن رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ معاملہ مزید استحکام کی طرف جانے والا ہے۔

شہریار بٹ کہتے ہیں کہ اوائل میں یہ گمان تھا کہ شاید یہ سب فرضی ہو سکتا ہے لیکن ایک ماہ سے مسلسل ڈالر کی قیمت میں گراوٹ مضبوط معیشت کی طرف بڑھتے قدم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج میں بہترین منافع ہو رہا ہے اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ سرمایہ کاری آئے گی اور مزید خوشخبریاں ملتی رہیں گی۔

روئی کا بھاؤ کم

 چیئرمین سی جی ایف احسان الحق کا کہنا ہے کہ ڈالراورتوانائی کی قیمتوں میں کمی سےروئی کا بھاؤ بھی ہوا ہے، روئی کی قیمت ایک ہفتے میں 1500 روپے کم ہوئی ہے، پنجاب میں روئی 17 ہزار اور سندھ میں 16500 روپے من ہے۔

ڈالر سستا ہونے سے ملک بھر میں سریے کی قیمتوں میں بڑی کمی

جنرل سیکرٹری پاکستان لارج اسٹیل پروڈیوسرز  واجد بخاری کے مطابق 15روز میں فی ٹن سریہ 3لاکھ روپے سے کم ہوکر 2لاکھ 70ہزار روپے کا ہوگیا۔ ایران اور افغانستان سے اسٹیل اسمگلنگ کو کریک ڈاؤن کے ذریعے  روک دیا گیا ہے، حکومت ایکسپورٹ میں ریلیف دے تا کہ ایکسپورٹرز اسٹیل سمیت تانبا اور ایلمونیم بھی برآمد کر سک

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp