بلوچستان اپیکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کیا کہا؟

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا یے، کرپشن ختم کرنا آرمی چیف کا عزم یے۔

اپنے بیان میں نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر نے کرپشن کو دہشتگری سے بھی زیادہ خطر ناک قرار دیا یے، کرپشن کا خاتمہ آرمی چیف کی اولین ترجیح ہے، اپیکس کمیٹی اجلاس میں کرپٹ افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ صوبے میں ٹیکنیکل ٹریننگ کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، ٹیکنیکل ٹریننگ حاضر سروس جنرل کی نگرانی میں شروع ہوگا، نگراں وزیر اعلیٰ نے گزشتہ 10سالوں میں جاری ہونے والے فنڈز کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں ایرانی پیٹرول کی سمگلنگ کے معاملہ کا جائزہ لیا گیا، ایرانی پیٹرول کی سمندر کے راستے اسمگلنگ کی جا رہی یے، ایرانی اسمگلنگ سے وابستہ افراد کو 10 روز کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، جس کے بعد اسمگلنگ میں ملوث کشتیوں کو آگ لگا دی جائے گی۔

صوبائی نگراں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ بلوچستان بھر میں 250 مدارس موجود ہیں، 84 مدارس افغان زیرِ انتظام ہیں، 84 مدارس میں 8500 طلبا زیرِ تعلیم ہیں، جن افغان باشندوں کے پاس دستاویزات یا سیٹزن کارڈ موجود ہیں انہیں بے دخل نہیں کیا جارہا، غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو ان کے ممالک بھیجا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ٹیسٹنگ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا یے، ٹیسٹنگ کمپنی نے جعلی آسامیوں کے ذریعے اربوں روپے کمائے۔

جان اچکزئی کے مطابق اپیکس کمیٹی اجلاس میں نگراں وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے آرمی چیف اور نگراں وزیراعظم کو صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی یے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp