سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد کی ای کچہری، مستحقین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکریٹری بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام عامرعلی احمد نے مستحق افراد کی شکایات کے ازالے کے لیے لائیو ای کچہری کا انعقاد کیا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکریٹری عامر علی احمد نے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں بی آئی ایس پی کے آفیشل فیسبک پیج پر ایک لائیو ای-کچری سیشن کا انعقاد کیا

ای-کچری کے دوران سیکریٹری بی آئی ایس پی نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے مستحقین اور عام عوام کی لائیو کالز لیں اور ان سے ان کے مسائل بالخصوص رجسٹریشن کے عمل کے دوران درپیش مشکلات کے بارے میں معلوم کیا۔

سیشن کے دوران مستحقین نے پروگرام میں شمولیت کے لیے اپنی اہلیت جاننے اور مالی امداد کی عدم فراہمی کی شکایات درج کروائیں۔

سیکریٹری بی آئی ایس پی نے فوری طور پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ متاثرہ مستحقین سے ذاتی طور پر رابطہ کریں اور ایک دن کے اندر ان کے تحفظات دور کریں۔

انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر کٹوتیوں سے متعلق 897 شکایات کو حل کیا جا چکا ہے، جس کے نتیجے میں 14 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی ہو چکی بی آئی ایس پی انتظامیہ نے کٹوتیوں کے ذمہ دار ایجنٹوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہے۔

’اب تک 12 فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) درج کی گئی ہیں، اور 8 ایجنٹوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔‘

سیکریٹری بی آئی ایس پی نے عملے کی کوتاہی کی شکایت پر متعلقہ ریجن کے افسر کی فوری معطلی کے احکامات بھی جاری کیے تاکہ فوری اور منصفانہ حل کو یقینی بنایا جا سکے۔

سیکریٹری عامر علی احمد نے کہا کہ مستحقین کو مالی امداد کی مؤثر اور شفاف تقسیم کو یقینی بنانا بی آئی ایس پی کے فرائض میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp