غزہ کی صورتحال: سعودی عرب نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس طلب کر لیا

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کا فوری اجلاس طلب کر لیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں غزہ اور اس کے نواح میں عسکری کارروائیوں اور بڑھتی کشیدگی کا جائزہ لیا جائے گا جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہے۔

سعودی عرب نے او آئی سی کا اجلاس اسلامی سربراہ کانفرنس کے موجودہ سیشن کے سربراہ اور او آئی سی ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے طلب کیا ہے۔

علاوہ ازیں او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کی مذمت کا اعادہ کیا ہے جس میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ او آئی سی نے اسرائیل کو بین الاقوامی قراردادوں کو نظر انداز کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

او آئی سی نے عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی جارحیت بند کرائے، فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے اور اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کے لیے ٹھوس کردار ادا کرے اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے سلسلے میں اقدامات کیے جائیں۔

او آئی سی نے سلامتی کونسل سے کہا کہ وہ عرب امن فارمولے اور بین الاقوامی قرارداوں کے مطابق 2 ریاستی حل کے تصور کی بنیاد پر جامع اورمنصفانہ امن قائم کرائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ