سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں نہ کی جائیں، خواجہ سعد رفیق

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں نہ کی جائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اپنی ضمانت کروا رہے ہے اور کارکنوں کو گرفتاری  کا کہہ رہے ہیں،اخلاقی طور پر چاہیئے کہ پارٹی رہنما خود کو گرفتاری کی لیے پیش کریں،میری ذاتی رائے ہے کہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں نہ کی جائیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ جیل بھرو تحریک سے متعلق حکومت کی حکمت عملی کیا ہے لیکن میری ذاتی رائے ہے کہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں نہ کی جائیں، ان کو گھومنے دیں خود تھک کر گھر چلے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کے کارکنوں کو جیل بھیجا گیا لیکن ہم نے چیخیں نہیں ماریں، عمران خان کے ساتھ تو ابھی کچھ ہوا ہی نہیں ہے،عمران خان مسلسل جھوٹ بولتے ہیں کسی کو ان پر اعتبار نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی اور عمران خان کو مبارک ایک جیسے اکھٹے ہوگئے ہیں، عمران خان نے اپنے گرے بان میں جھنکا ہے آپ کو شرم حیا نہیں آتی تھی، ہم نے گیارہ سال جیل کاٹی یہ چوتھے دن چیخیں مارنے لگ جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp