خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں مبینہ طور ذہنی طور پر بیمار والدہ نے 2 بچوں کو مبینہ طور پر تیز دار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
ہنگو پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہنگو کے علاقے کربوغہ میں پیش آیا ہے جہاں والدہ نے اپنے 2 کمسن بیٹوں کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا ملزمہ کے دونوں بیٹے سو رہے تھے کہ والدہ نے تیز دار آلے سے ان کا گلہ کاٹ دیا جس سے دنوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ بچوں کی عمریں 2 سال اور 5 سال تھی۔ مقامی افراد کی جانب سے اطلاع پر مقامی پولیس مواقع پر پہنچ گئی۔
خاتون کو گرفتار کر لیا گیا جن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کی ذہنی صحت ٹھیک نہیں تاہم اس بات کی تصدیق طبی معائنے کے بعد ہوسکے گی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور اس ضمن میں اہل خانہ و علاقہ مکنیوں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی۔
دریں اثنا کمسن بچوں کے قتل کے اندوہناک واقعے کے بعد علاقہ مکین بھی بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے تھے۔