میانوالی : گاڑی نہر میں گرنے سے گلوکار شرافت علی بلوچ سمیت 7 افراد جاں بحق

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میانوالی میں گاڑی نہر میں گرنے سے لوگ گلوگار شرافت علی بلوچ سمیت7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقے پکہ گھنجیرہ کے قریب گاڑی نہر میں گر گئی، جس سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

واٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نہر سے نکال لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں میانوالی کے لوک گلوگار شرافت علی بلوچ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شرافت علی خان بلوچ پاکستان کے ایک معروف لوک گلوکار تھے، جن کا تعلق میاں والی سے تھا، پنجابی اور سرائیکی زبان میں انہوں نے متعدد گیت گائے ہیں جنہیں ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

شرافت علی بلوچ کے مشہور گیتوں میں چند ایک درج ذیل ہیں:

دل غلطی کر بیٹھا ہے۔ بول کفارہ کیا ہوگا۔ ہتھ رکھ کے اپنی اے نبضاں تے سسی اکھے بچن محال اے۔ نئیں رہندیاں اکھیاں وے میریاں تیرے دیدار بِنا۔ نئیں لگدا قسم سے میرا دل تیرے ماہی پیار بنا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی، تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کی دستیابی میں کتنا موثر ثابت ہوگا؟

موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام، بحرین میں بھارتی ٹیلی کام انجینیئر گرفتار

گلوکارہ ریحانہ کے گھر پر گولیاں چلانے والی خاتون گرفتار، حملے کے پیچھے وجہ کیا؟

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے کمیٹی قائم کر دی

بیت الخلا سے دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد، چیٹ جی پی ٹی سے خودکشی کے خوفناک طریقے پوچھنے کا انکشاف

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟