نواز شریف کی نااہلی سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے بعد ختم ہوگئی ہے، اعظم نذیر تارڑ

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں عدالت عظمٰی کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ پارلیمنٹ کے  بنائے ہوئے قانون کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے اس فیصلہ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے لیگی سینیٹراورسابق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اس قانون کو برقرار رکھا ہے، سپریم کورٹ نے اس بات کا احاطہ کیا ہے کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپیل کے معاملے پر سپریم کورٹ نے بھی اپنا مختلف فیصلہ دیا ہے تاہم الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نواز شریف کے معاملے پر یہ اپیل اتنی اہم نہیں ہے۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد تاحال وہ معاملہ چیلینج نہیں ہوا اور وہ رائج الوقت ہے۔

’نواز شریف کی نااہلی سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے بعد ختم ہوگئی ہے، نااہلی کے حوالے سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نواز شریف اب اہل ہیں۔‘

سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  کے مطابق نیب سے متعلق باقی جن مقدمات کا نواز شریف کو سامنا ہے وہ ان کی وطن واپسی پر میرٹ پر دیکھے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی