منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے پرویز الہی کو عدالت میں پیش کرے، حکم نامہ

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے صاحبزادے مونس الہی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی اورسابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ گرفتار پرویز الہٰی کو 23 اکتوبر کو جیل سے عدالت میں پیش کیا جائے، ڈائریکٹر ایف آئی اے اور متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ ان کی عدالت میں پیشی یقینی بنائیں۔

عدالت میں مونس الہٰی کے وکیل نے مونس الہٰی کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل کو ملزم کے بارے میں پتا ہے، فوجداری کارروائی میں ملزم کی ذاتی حیثیت میں پیشی ضروری ہے۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل کی کارروائی کے تحریری حکم نامہ کے مطابق مونس الہٰی کے وکلا کو آئندہ سماعت ان کی عدالت پیشی کو ممکن بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چوہدری شجاعت کے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبریں درست نہیں، ترجمان مسلم لیگ ق

سعودی عرب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا رکن منتخب

میانوالی: نامعلوم افراد کا الیکٹرک بس پر پتھراؤ، شیشے توڑ دیے

سعودی عرب کی معاشی طاقت اور پاکستان کی ایٹمی قوت مل کر ایک نئی عالمی سپر پاور بنتی ہیں، رانا ثنااللہ

ایشیا کپ 2025: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان نے حکمت عملی طے کرلی

ویڈیو

پاکستان بھارت کرکٹ سیاست کی نذر، نفرت میں بھی بھارت کا دہرا معیار

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے