پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل سوشل میڈیا پر کیا ہو رہا ہے؟

جمعہ 13 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستنان اور بھارت کا میچ ہو اور دونوں ممالک کے شائقین میں جوش و خروش نہ ہو، ایسا ہو نہیں سکتا۔ پاک بھارت میچ وہ سنسنی خیز مقابلہ ہوتا ہے جس میں فائنل سے پہلے ہی فائنل کا سماں ہوتا ہے۔

شائقین کرکٹ پاک بھارت میچ کو ایک جنگ سے تشبیہ دیتے ہیں۔ اس میچ کا انتظار پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے شائقین کو ہوتا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ (کل) ہفتے کے روز دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ لیکن  سوشل میڈیا پر ابھی سے یہ بحث جاری ہو گئی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میں کل ہونے والے میچ میں کون جیتے گا؟ بھارت یا پاکستان!

ایک صارف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی کھلاڑی بھارت کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی صحافی نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی میڈیا نے احمد آباد میں شاہین آفریدی سے سیلفی لینے کا کہا تو شاہین آفریدی نے جواب دیا کہ ’میں بھارت کی 5 وکٹیں لینے کے بعد سیلفی لوں گا‘۔

 سعد نامی صارف نے بابر اعظم کی پرانی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نےبھارت کو شکست دی تھی اور ساتھ لکھا کہ ہم شدت سے چاہتے ہیں کہ بابر اعظم ایک بار پھر بھارت کو ہرا کر ایسی ہی تاریخ دوبارہ رقم کریں۔

https://Twitter.com/SaadIrfan258/status/1712741273356865889?s=20

عبدالغفور لکھتے ہیں کہ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف پاک بھارت میچ دیکھنے بھارت پہنچ گئے ہیں، کرکٹ کے شائقین پاکستان سے جیت کی امید نہ رکھیں۔

 سپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں کس پر پریشر زیادہ ہو گا؟ کس کا گراؤنڈ ہو گا اور کس کا کراؤڈ؟ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑی مطمئن ہیں اور بہت ہنسی خوشی وقت گزار رہے ہیں۔ میرے مطابق پاک بھارت میچ کا پریشر بھارت پر ہو گا کیونکہ بھارت یہ سوچ رہا ہو گا کہ اگر ہار گئے تو عوام کیا کرے گی؟

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد کے اسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے کیونکہ اس ہائی ولٹیج ٹاکرے سے بھارتی شہر احمد آباد میں ہوٹل رومز کی قمیتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کئی اسپتالوں میں پرائیویٹ رومز کی بکنگ کرا لی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp