خواتین کی اسمگلنگ کا الزام، سری لنکا نے اومان میں تعینات اپنے سفارتکار کو گرفتار کرلیا

بدھ 30 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ نے خواتین کی اسمگلنگ کے الزامات پر اومان میں تعینات اپنے سفارتکار کو گرفتار کرلیا۔

سری لنکن اخبار کے مطابق کوشان کو آج صبح مسقط سے کولمبو کے بندرانائیکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

تھرڈ سیکریٹری کوشان پر اومان آنے والی ملازمت کی متمنی سری لنکن خواتین سے جنسی ہراسانی، سری لنکا سے خواتین کی اومان میں اسمگلنگ اور انہیں فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ بدعنوانی جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

سری لنکا کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ سفارتخانے کے عہدیدار کو شکایات پر اس کی سفارتی ذمہ داریوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ سفارتکار کے خلاف رواں برس فروری سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

اومانی کوسٹ گارڈ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 21 مختلف ممالک کے 203 افراد کو ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

دنیا کے عجائب گھروں میں ہونے والی 10 بڑی چوریاں

کراچی سمیت سندھ میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک اضافہ، 57 اموات اور 4,200 متاثر

شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن، اے این پی نے حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

شہباز شریف کی وطن واپسی: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا معاملہ آخری مراحل میں داخل

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی