کون سی عادت وبائی امراض سے بچا سکتی ہے؟

منگل 3 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ کو اپنا اسمارٹ فون بار بار صاف کرنے کی عادت ہے اور کیا آپ اس عادت سے پریشان ہیں؟

تو پریشان نہ ہوں، کیوں کہ آُپ کی لاشعوری میں اپنائی گئی یہ عادت آپ کو کئی مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

جی ہاں اسمارٹ فونز کی بار بار کی جانے والی صفائی درحقیقت کئی بیماریوں کے خلاف ڈھال کا کام کر سکتی ہے۔

محمد بن راشد یونیورسٹی آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز کے مطالعے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاص طور پر فون کی باقاعدگی سے صفائی کے ذریعے وائرل فلو جیسی کئی وبائی امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

دبئی کے محقیقن کے مطابق ماضی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ہمارے اسمارٹ فونز کی اسکرین پر ایک ٹوئلٹ سیٹ جتنے جراثیم ہوتے ہیں اور ہمارے فونز کی اسکرین مزید جراثیم کی افزائش کا آسان ہدف بن جاتی ہے۔

جس کی وجہ سے اگر ہاتھ صاف بھہ ہوں تو اس کے باوجود وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ دو گُنا بڑھ جاتا ہے۔ اب اگر ایسے میں آپ کو فون کی اسکرین بار بار صاف کرنے کی عادت ہے تو اس طرح یہ گندگی اور جراثیم سے محفوظ رہے گی آور موبائل فون صارف بھی وبائی امراض سے بچ سکتا ہے۔

محقیقن کا کہنا ہے کہ وبائی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ ہاتھوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ فون اسکرین کی صفائی کا بھی خیال رکھا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp