متحدہ عرب امارات کے جزیرہ سعادیات نے 1100 بوتلوں میں بند سیاحوں کے پیغامات ساحل پر قرینے سے سجاکر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔
سعدیہ جزیرہ ابوظہبی کے حکام نے بتایا کہ جزیرے کے مختلف ہوٹلوں میں مقیم مہمانوں سے کہا جاتا تھا کہ وہ جزیرے سے اپنے لگاؤ اور تصور محبت کے حوالے سے کچھ تاثرات کاغذ پر تحریر کردیں۔ اس کے بعد ان تاثرات کو بوتلوں میں بند کرکے ساحل پر سجادیا جاتا۔
اس طرح انتظامیہ نے 1100 بوتلوں میں لوگوں کے پیغامات کو کچھ ایسے سجایا کہ وہ ایک جملے کی شکل اختیار کرگیا جو آئی (دل کا نشان) سعادیات آئی لینڈ‘ تھا اور جس سے مراد یہ ہے کہ ’مجھے جزیرہ سعادیات سے محبت ہے‘۔
اتنی بڑی تعداد میں بوتلوں میں پیغامات کے خوبصورت ڈسپلے کے پر جزیرہ سعدیات کو گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ جزیرہ نے پیغامات بھری بوتلوں کی سجاوٹ پیرس کے پونٹ ڈیس آرٹس پل سے متاثر ہوکر کیا۔
بمشکل 10 مربع میل پر محیط جزیرہ سعادیات ’خوشیوں کا جزیرہ‘ کہلاتا ہے۔ عالمی معیار کی ثقافت، قدیم فطرت اور چھٹی پر نکلے سیاحوں کی دلچسپی کا بہت سا سامان لیے جزیرہ سعادیات اپنی مثالی آپ ہے۔
وسطی ابوظہبی کے بالکل شمال میں خلیج فارس میں جلوہ افروز جزیرہ سعادیات فطرت اور ثقافت کے علاوہ ایک گہرا سکون بھی اپنے اندر سموئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔
جزیرے کی رعنائیوں کے پیش نظر کوئی عجب نہیں کہ اس کے نام کا ترجمہ ’خوشی کا جزیرہ‘ بنتا ہے۔