تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے

ہفتہ 14 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تربت کیچ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن کے ایک مکان میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے، مزدور تعمیراتی کام کے لیے تربت میں مقامی ٹھیکدار نصیر کے گھر قیام پذیر تھے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت رضوان، شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم اور سکندر کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ سے زخمی افراد میں غلام مصطفیٰ اور توحید شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp