ورلڈ کپ 2023: بھارتی سورماؤں نے شاہینوں کو آؤٹ کلاس کر دیا، پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

ہفتہ 14 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ کپ 2023 کے 12 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے میچ بآسانی 30.3 اوورز میں 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کے پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان سے چوتھی پوزیشن پر ہی موجود ہے جب کہ بھارت پہلی پوزیشن پر چلا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم بھارتی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پوری ٹیم 42.5 اوورز میں 191 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کے 191 رنز کے تعاقب میں بھارت نے اپنی اننگز کا جارحانہ آغاز کیا، بھارت کی ٹیم کے کپتان اور اوپنر بیٹر روہت شرما نے کیپٹن اننگز کھیلتے ہوئے 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر 86 رنز اسکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا، انہیں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر افتخار احمد نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا۔

بھارت کی طرف سے شبمن گل نے 16 ، ویرات کوہلی نے 16 رنز اسکور کیے جب کہ شریاس ایر نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کے ایل راہول نے 19 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کے بولرز بھی بیٹنگ لائن کی طرح خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی، یوں بھارتی سورماؤں نے شاہینوں کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے یہ میچ بآسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ بھارت سے ہارنے کے بعد بھی پاکستان پوائنٹ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہی براجمان ہے تاہم بھارت پہلی پوزیشن پر چلا گیا ہے ۔

7 اوورز میں 19 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر جسپرت بمراہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اپنے 3 میچ کھیل چکا ہے، جن میں سے 2 میچ نیدرلینڈز اور سری لنکا سے جیت چکا ہے جب کہ ہفتہ کے روز بھارت کے خلاف کھیلا جانے والا میچ ہار چکا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا کہلانے والا میچ  اب ایک آسان ہدف کے ساتھ یک طرفہ ہو گیا ہے، پاکستان کی ٹیم انڈین بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستان کا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، پاکستان کی پوری ٹیم 42.5 اوورز میں 191 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔

 احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی وکٹ 41،  دوسری وکٹ 73، تیسری وکٹ 155،چوتھی وکٹ 162، پانچویں 166 اور چھٹی وکٹ 168 رنز پر گرگئی۔ ساتویں وکٹ شاداب خان کی رہی جو فقط 2 رنز پر گرگئی۔

کپتان بابر اعظم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نصف سینچری بنائی لیکن اگلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے، محمد رضوان اور بابر اعظم نے 103 گیندوں پر 83 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

عبداللہ شفیق نے 24 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ امام الحق نے 38 گیندوں پر 36 رنز بنائے اور ہاردک پانڈیا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 58 گیندوں پر 50 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

سعود شکیل بیٹنگ 10 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد نے 4 گیندوں پر 4 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کو کلدیپ یادیو نے آؤٹ کیا۔ محمد رضوان نے 69   گیندوں پر 49 رنز بنائے اور بمراہ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کی 8 ویں وکٹ 187 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد نواز 4 رنز بنا کر بمراہ کی گیند پر پانڈیا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے،اگلے ہی لمحے حسن علی 12 رنز بنا کر جڈیجا کی گیند پر شبمن گل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔

حارث رؤف بھی کریز پر آئے اور گئے،انہوں نے 2 رنز اسکور کیے اور جدیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، شاہین شاہ آفریدی نے 2 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

بھارت کے تمام بولرز نے انتہائی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، بھارت کی جانب سے جسپرت بمراہ، محمد سراج، ہرتیک پانڈیا، کلدیپ یادیو، رویندرا جڈیجا نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شردل ٹھاکر کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوئے، انہوں نے محض 2 اوور پھینکے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج اور کلدیپ یادیو نے 2، 2 اور ہاردیک پانڈیا اور جسپریت بمراہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش کریں گے اچھا کھیل پیش کریں، پچ میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اتنے  ’ایشان کشن کی جگہ شبمن گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بڑے تماشائیوں کے خلاف کھیلنا ایک خواب جیسا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے 2 میچز جیتنے کے بعد اچھا مومنٹم بنا ہوا ہے، میچ میں 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔  ’اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے۔ یم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کرک انفو کے مطابق ٹاس سے قبل عرفان پٹھان اور وقار یونس نے پچ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پچ پر گھاس موجود نہیں ہے، اور ڈیو فیکٹر (اوس) بھی کم ہے۔ میچ میں اسپنرز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے جوک در جوک کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں، بڑی تعداد میں شائقین آج کا میچ دیکھنے پہنچے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اسٹیڈیم کی طرف جاتے ہوئے بس میں سوار ہے اور بھارتی فینز ان کا استقبال کررہے ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

آج کے میچ میں پاکستان نے اپنی پلئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پلیئنگ الیون میں کپتان بابراعظم، بیٹر عبداللہ شفیق، امام الحق، وکٹ کیپر محمد رضوان، سعود شکیل اور افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بھارتی اسکواڈ

قومی ٹیم کے خلاف بھاری اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو، اور شبمن گل شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp