پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4900 روپے اضافے کے بعد 202000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4201 روپے اضافے کے بعد173,182 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 158,750 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 46 ڈالر کمی کے بعد 1,938 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔