ورلڈ کپ آئی سی سی کا ایونٹ نہیں، بی سی سی آئی کی سیریز لگ رہا ہے، مکی آرتھر

ہفتہ 14 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ آئی سی سی کا نہیں بلکہ بی سی سی آئی کا کوئی ایونٹ لگ رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے میچ کی جانب اشارہ کرتےہوئے انہوں نے  کہا کہ ’ ہفتہ  کی رات پاکستان اور بھارت کا میچ عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایونٹ بالکل بھی نہیں لگ رہا تھا، بلکہ ایسا لگ رہا تھا کہ یہ ’بی سی سی آئی ‘ کی کوئی دو طرفہ سیریز ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ان کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے جس میں ان کی احمد آباد میں پریس کانفرنس کے مندرجات شیئر کیے جا رہے ہیں۔ جس میں وہ کہہ رہے ہیں ’میں نے آج رات کہیں بھی ‘دل دل پاکستان’ کی آواز کو مائیکس سے آتے ہوئے نہیں سنا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اسے  بھارت میں پاکستان کی سپورٹ نہ ہونے کو شکست کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کروں گا۔ خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں دوبارہ مدمقابل آئیں۔ میں اس بات کو کبھی بھی کسی بہانے کے طور پر استعمال نہیں کر رہا بلکہ میچ سے یہی ظاہر ہو رہا تھا کہ یہ ورلڈ کپ نہیں بلکہ بھارت میں کھیلی جانے والی کوئی دو طرفہ سیریز ہے۔  ہماری تمام تر توجہ اپنی کھیل پر تھی اور اس بات پر تھی کہ ہم ہندوستانی کھلاڑیوں کا مقابلہ کیسے کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp