سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میرعلی کے عمومی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجہ میں 6 دہشت گرد ہلاک اور8 دہشت گرد زخمی ہو گئے جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی عبدالحکیم نے جام شہادت نوش کرلیا۔
مزید پڑھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ 8 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عبدالحکیم (عمر 33 سال، ساکن ڈسٹرکٹ نصیر آباد)نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا ری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔