افغانستان کے صوبے ہرات میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے کہا ہے کہ ہرات شہر کے قریب 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی گہرائی یہ 6.3 کلومیٹرتھی۔
مزید پڑھیں
انہوں نے بتایا کہ حالیہ زلزلے سے تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تازہ ترین زلزلے کا مرکز ہرات سے 30 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا، جو ایران کی سرحد کے قریب افغانستان کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے۔
ایک ماہ میں دوسرا شدید زلزلہ
واضح رہے رواں ماہ 7 اکتوبر کو بھی افغانستان میں 6.3 ریکٹر اسکیل کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ اس زلزلے کے نتیجے میں 2025 سے زیادہ افراد کے جاں بحق ہوئے تھے۔ جب کہ 1200 افراد زخمی اور 1300 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے۔