نگراں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پاکستانی صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تبصروں کے انبار لگا دیے، کسی صارف کو لگا کہ اس اقدام پر حکومت تعریف کی مستحق ہے تو کوئی اس کشمکش میں نظر آیا کہ اس کمی کا کریڈٹ کس کو دیا جائےـ
پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد جہاں صارفین نے تبصرے کیے وہیں کچھ صارفین نے میمز کا سہارا لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک الگ ہی ماحول بنا ڈالا، ایک صارف نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کو کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست سے جوڑتے ہوئے لکھا میچ ہارنے کے بعد پیٹرول سستا ہوگیا ، بابر کی قربانی کو سلام۔
Match haarne ke baad petrol sasta hogaya, babar ki qurbaani ko salaam 🫡#Petrol #petrolprice
— Rabia (@raw_bya) October 16, 2023
صارفین کا کہنا تھا کہ ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی تو خوش آئند ہے لیکن کیا روز مرہ کی اشیا بھی سستی ہوں گی وہیں ایک صارف نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے لکھا اب اگر 40 روپےکمی کےبعد 331 روپے سے 283 تک پندرہ فیصد کم ہوئی تو ٹرانسپورٹرز کو کم از کم تیس فیصد کرائےکم کرنےچاہیے۔ .
To #AsimMunir
اگر #Petrol قیمت دس فیصد بڑھےتوٹرانسپورٹرز پچیس سے تیس فیصد کرائےبڑھا دیتے ہیں۔
اب #petrolprice اگر 40 روپےکمی کےبعد 331 روپے سے 283 تک پندرہ فیصد کم ہوئی تو ٹرانسپورٹرز کو کم از کم تیس فیصد کرائےکم کرنےچاہئیں.
اس مافیا کےخلاف بھی آپکا ڈنڈا درکار ہے. @PakPMO… https://t.co/CTiJJ6Kg5k— Sadia Khalid (@SadiasOfficial) October 16, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارفین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پیٹرول کی قیمت عمران خان کی حکومت میں اس سے بھی کم تھی ، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا مائی ڈئیرانتظامیہ پیٹرول ڈیزل سستے ہوگئےہیں موسم بھی اچھاہے۔دفتروں سےنکلیں اورچیزیں سستی کرکےعوام کو سستانےکاموقع بھی دیں۔
مائی ڈئیرانتظامیہ
پیٹرول ڈیزل سستے ہوگئےہیں
موسم بھی اچھاہے۔دفتروں سےنکلیں اورچیزیں سستی کرکےعوام کو سستانےکاموقع بھی دیں#PetrolDieselPrice#عمران_خان_تو_آئے_گا— Niaزi💙 (@SaleemKhanPTI) October 16, 2023
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجود صارفین کچھ زیادہ خوش دیکھائی نہیں دیے ، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا اگر 283روپے لیٹر پیٹرول آپ کو کم لگتا ہے تو آپ کو اپنی عقل پر ماتم کرنا چاہیے۔
283 ka petrol ap logo ko kam lagta hy ap ke aqal per matam karna chahiye #PetrolDieselPrice
— Malik Touqeer 🇰🇼 (@Maliktouqeer112) October 16, 2023
صارف فیضان خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا بلیک کرنسی مارکیٹ اور ڈالر کے خلاف کریک ڈاؤن سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں بھی 40 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ یہ تو ابھی صرف آغاز ہے قبل از وقت انتخابات اور ایک مضبوط منتخب حکومت پاکستان کو اچھے دنوں کی طرف لے جا سکتی ہے۔
Just a crackdown against Black currency market & dollar has fallen against rupee substantially, petrol prices down by Rs 40 as well. May this just be a start. Early elections and a strong elected government can lead Pakistan to good days.
— Faizan Khan (@Faizankhaan91) October 15, 2023
واضح رہے کہ ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔