لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کو باقاعدہ طور پر شامل کر لیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبئی میں ہونے والے اجلاس میں کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔

آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک گیمز لاس اینجلس میں پانچ کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز دی۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) سیشن میں تجویز کو منظور کر لیا گی
ہے۔

آئی او سی کے مطابق لاس اینجلس اولمپک گیمز 2028 میں کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلیگ فٹبال، بیس بال اور سافٹ بال کو بھی اولمپک کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت سے خاص طور پر بھارت اور پاکستان جیسے جنوبی ایشیائی ممالک کے شائقین بھی متوجہ ہوں گے کیونکہ ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ کا مختصر ترین طرز ہے اور شائقین میں بہت مقبول ہے۔

کرکٹ کو اولمپکس میں پہلی بار 1900 میں شامل کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp