سائفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا

منگل 17 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں دلائل دیے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت سائفر کیس میں گرفتار ہیں اور ان کا جیل میں ٹرائل چل رہا ہے، ٹرائل کورٹ نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے۔

عمران خان کو 5 اگست کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب توشہ خانہ میں انہیں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی مگر بعد میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا حکم دے دیا دیا تھا۔

توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہونے کے باوجود عمران خان کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی تھی کیوں کہ ایف آئی اے نے انہیں سائفر کیس میں گرفتار کر لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp