پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ 126 فیصد اضافہ

منگل 17 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کی مد میں خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم یعنی لمز کے تعاون سے ملک میں کپاس کی پیداوار میں 126 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروقت مدد سے پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں 126 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم فصل کے حوالے سے کپاس کے سیزن کے دوران ضروری مدد کے لیے کسانوں کے ساتھ منسلک رہے۔

لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کی جانب سے کسانوں کی بروقت رہنمائی سے یہ فائدہ ہوا کہ پاکستان میں اس بار کپاس کی بمپر فصل ہوئی ہے۔

لمز نے کپاس کی فصل کو سفید مکھی سے بچانے کے لیے پاکستان آرمی اور محکمہ زراعت کے تعاون سے ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا جو اس سال کپاس کی پیدوار میں اضافہ کا باعث بنا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم ملک میں زرعی شعبے میں انقلاب لانے کے لیے اور زراعت کو فروغ دینے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

کسانوں کو آئندہ سال کی فصل سے زیادہ سے زیادہ فوائد کے حصول کے لیے انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ limspakistan.com کے ذریعے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے