پاکستانی کھلاڑی انڈیا میں بیمار پڑنے لگے: ’اور کھائیں بریانی‘

منگل 17 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی  ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت بھارت میں موجود ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں 20 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان اپنا اگلا اہم میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

بھارتی شہر بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف گرین شرٹس کے اہم مقابلے سے قبل اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیمار ہو گئے ہیں۔

 صحافی وجاہت کاظمی نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی انڈیا میں بیمار ہو گئے ہیں۔ امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

ایک صارف نے وجاہت کاظمی سے سوال کیا کہ کیا پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑی بیمار ہو گئے ہیں؟

حمزہ خان نے تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے کہا ’اور بھارت کی بریانی کھائیں‘۔

 ایک صارف نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیماری کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف پاکستانی ٹیم ہی کیوں بیمار ہوئی، ’یہ را کی سازش ہے‘۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا یہ جمعہ کو آسٹریلیا سے ہارنے کے لیے پہلے سے بہانے تیار کر رہے ہیں؟

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازعبداللہ شفیق بخار کا شکار ہوگئے۔ اس سے قبل فخر زمان گھٹنے کے درد ، شاہین آفریدی اور اسامہ میر بخار میں مبتلا تھے، تاہم وہ اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن کھلاڑیوں کو بخار تھا انہیں پروٹوکول کے تحت چیک کیا گیا، اور ان کے کورونا اور ڈینگی ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ