سندھ وائلڈ لائف نے کچھوے کے 1000بچے سمندر میں چھوڑ دیے

جمعرات 23 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان محمکہ سندھ وائلڈ لائف کے مطابق رواں برس سمندر میں چھوڑے جانے والے گرین ٹرٹلز کی تعداد ساڑھے تیرہ ہزار ہو چکی ہے۔ سمندر میں چھوڑے جانے والے 1000 گرین ٹرٹلز کے بچوں کی عمر دو دن تھی۔

محکمہ سندھ وائلڈ لائف کے مطابق کچھوے ہاکس بے کے قریب سینڈز پٹ پر چھوڑے گئے۔سبز کچھووں کی مادہ اگست سے مارچ کے دوران افزائش نسل کے لیے شہر کے ساحلی مقامات کا رخ کرتی ہیں۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق 2023 میں گرین ٹرٹلز کا ہدف 30 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔افزائش نسل کے لیے آنے والے 30 کچھوؤں کو ٹیگ بھی لگائے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp