چین کا وژن بی آر آئی مختلف ممالک کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہے، انوار الحق کاکڑ

بدھ 18 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چین کے ترقیاتی ماڈلز سے بے حد متاثر ہوں، کیونکہ چین پر شعبے میں ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔ چین کا یہ وژن جس کے تحت بیلٹ اینڈ روڈ (بی آر آئی) منصوبہ بنایا گیا مختلف ممالک کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

بیجنگ میں جاری بیلٹ ایند روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 8 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور 25 ارب ڈالر سے زائد کے 50 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، 10 ہزار میگا واٹ کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ جلد ہی گوادر میں بین الاقوامی ایئر پورٹ بھی فعال ہو جائے گا۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تیسرے بیلٹ ایند روڈ فورم میں شرکت کرکے خوشی ہوئی ہے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے آئیڈیا پر چینی صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ بی آر آئی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی سے عوامی سطح پر رابطوں اور معاشی ترقی کو فروغ ملا ہے۔ مربوط روابط ہی عوام کی خوشحالی کا باعث بنتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp