روپے کی قدر میں پھر اضافہ، ڈالر مزید کتنا گر سکتا ہے؟

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز 28 دن کے بعد انٹر بنک میں ڈالر 280 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹر بنک میں دن کے آغاز میں روپے کے لیے اچھی خبر آئی اور ڈالر ایک بار پھر 280 روپے کی قیمت سے نیچے آگیا۔ انٹربینک میں ڈالر ایک ہی دن میں 2 روپے 29 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 280.29 روپے سے کم ہوکر 278 روپے تک گرگیا۔

اگر بات کی جائے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں مثبت رجحان نظر آرہا ہے۔ مارکیٹ254پوائنٹس کے اضافے سے 49 ہزار686 پرٹریڈ ہورہی ہے۔ گزشتہ روز99پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ49,431پر بند ہوئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طفر پراچہ نے کہا ہے کہ ڈالر کو ان حالات میں مزید نیچے جانا چاہیے۔ گزشتہ روز نجانے ایسا کیا ہوا کہ ڈالر اچانک بڑھ گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بینکوں کو اس وقت لگام دینے کی ضرورت ہے۔ اگر حالات برے ہوں تو ڈالر کا بڑھنا سمجھ میں آتا ہے  لیکن جب تمام اشاریے مثبت ہوں اور اچانک ڈالر بڑھ جائے، یہ بات سمجھ سے باہر ہے۔

ظفر پراچہ کہتے ہیں کہ ان کے اندازے کے مطابق ڈالر کو 250 روپے سے بھی نیچے آنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp