بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اب رومانٹک فلمیں کیوں نہیں بنائیں گے؟

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان صرف ایکشن ہیرو کے طور پر ہی مشہور نہیں ہوئے بلکہ ان کی متعدد رومانٹک فلمیں بھی ہیں جو ان کی وجہ شہرت ہیں۔ یش راج فلمز سے شروع ہونے والا ان کا رومانٹک ہیرو بننے کا سفر 20 سال سے زیادہ عرصہ تک جاری رہا۔

2019 کی فلم ’‘زیرو‘ کی باکس آفس پر ناکامیابی کے بعد کنگ خان نے بالی وڈ سے  ایک طویل بریک لی اور 2023 میں دوبارہ یش راج کی ہی فلم ’پٹھان‘ اور ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ کی فلم ’جوان‘ سے بالی وڈ میں ایک بار پھر دھواں دارانٹری ماری۔

لاکھوں، کروڑوں مداحوں کے پسندیدہ رومانٹک ہیرو شاہ رخ خان ’پٹھان‘ میں رومانٹک ہیرو کے برعکس ایکشن ہیرو کے طور پہ نظر آئے جو کہ  مداحوں کو اسی قدر پسند آیا جتنا ’دل تو پاگل ہے‘ یا کچھ کچھ ہوتا ہے‘ والا راہل پسند آیا تھا۔ چاہے راج ہو یا راحل، شاہ رخ خان نے پوری ایک نسل کے لیے پیار اور محبت کی مثالیں قائم کردیں جنھیں آنے والی وقت میں ان کے مداح مشکل ہی سے بھول سکیں گے۔

اب کنگ خان نے کہا ہے کہ وہ اب رومانوی فلموں میں کام کرنے سے گریز کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب نئے بچے آ گئے ہیں، اب ان کی باری ہے کہ وہ رومانٹک فلموں کی دنیا میں چھا جائیں۔

کرن جوہر کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے ہر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اب ہم ان کو ایک ’محبتیں‘ والے راج یا پھر ‘کچھ کچھ ہوتا ہے‘ والے راحل کے روپ میں نہیں دیکھ پائیں گے۔

یہ بات انہوں نے بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اور اداکارہ رانی مکھرجی کے سامنے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘  کی اسکریننگ کے موقع پہ کی۔

اس موقع پر کرن جوہر نے کہا کہ شاہ رخ خان سے بہتر رومانس کوئی نہیں کر سکتا۔ رانی مکھر جی نے کہا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے ہی فلموں میں رومانس والی اداکاری سیکھی ہے۔

کرن جوہر نے کہا کہ شاہ رخ خان زندگی بھر جوان ہی رہیں گے اور آج بھی وہ رومانٹک ہیرو کی طرح بڑی اسکرین پر آسکتے ہیں، کیونکہ انہوں نے پیار جیسے جذبات کو ہندی سینیما میں جگہ دی۔

کنگ خان نے کہا کہ وہ اب رومانٹک دنیا سے دور جانا چاہتے ہیں، اور نئی نسل کو جگہ دینا چاہتے ہیں کہ آگے وہ روایت برقرار رکھے۔

’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کرن جوہر کی ڈائریکٹر کے طور پر پہلی فلم تھی، جو 1998 میں دھرما پروڈکشنزسے ریلیز ہوئی اور سپر ہٹ ہوئی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، رانی مکھرجی، اور کاجل نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس سال اس فلم نے اپنے 25 سال مکمل کر لیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟