سپریم کورٹ: اسد قیصر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت ضمانت پر موجود تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ سپریم کورٹ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی ضمانت منسوخی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کے رو برو مؤقف اپنایا کہ اسد قیصر و دیگر ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن صوابی میں مقدمہ درج ہوا، ملزمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کی۔ ملزمان عدالت سے ضمانت لے کر متعلقہ اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور بعد ازاں ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

سرکاری وکیل کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر و دیگر ملزمان کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ وکیل کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کا فوجداری نظام انصاف کے برعکس ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ ایسی ضمانت کا کیا مطلب ہے؟ چوری کے ملزم کو عدالت ضمانت دے تو باہر جا کر قتل کر دے؟ کیا قتل کے بعد پولیس اس ملزم کو گرفتار نہ کرے؟

سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ قابل دست جرم میں پولیس کا گرفتاری کا مکمل اختیار ہے، سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرے۔

سپریم کورٹ نے اسد قیصر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں رنگیز احمد، عاقب اللہ اور عطاء اللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے، کے پی حکومت کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کر لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘