اقوام متحدہ نے فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی اسرائیلی بستیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 23 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کا کوئی جواز نہیں۔ مغربی کنارے میں کشیدگی کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کو یکطرفہ اقدامات سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کو بتایا کہ ہر نئی آباد کاری امن کی راہ میں اضافی رکاوٹ بن رہی ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہر نئی بستی کی سرگرمی بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہے اور اسے روکنا چاہیے۔ تشدد کے لیے اکسانا ختم ہونا چاہیے۔ کوئی ایسی چیز جو دہشت گردی کو جواز بناتی ہو ان سب کو مسترد کر دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی موجودہ صورتحال برسوں میں سب سے زیادہ کشیدہ ہے۔ اسرائیل۔فلسطین امن عمل تعطل کا شکار ہے اور تناؤ عروج کو پہنچ رہا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ ہماری فوری ترجیح مزید کشیدگی کو روکنا، تشدد میں کمی لانا اور امن بحالی ہونا چاہیے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ