پاکستان نے فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ عوام اس وقت بے یارومددگار ہیں، ایسے میں پاکستان نے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔

فلسطین کے متاثرہ عوام کے لیے امدادی سامان کی کھیپ پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے روانہ کی گئی ہے۔ ’امدادی سامان کی کھیپ کو غزہ میں پہنچانے کے لیے پہلے مصر پہنچایا جائے گا‘۔

فلسطینی عوام کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان میں موسم سرما کے لیے ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن ادویات شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی امدادی کھیپ کے باعث متاثرین غزہ کو فوری ریلیف ملے گا۔

پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں فلسطین کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ کے درمیان کشیدگی کے باعث پیداشدہ صورت حال کے بعد اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر مسلسل گولہ باری کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر کی گئی بمباری میں اب تک 3 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے، اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کمیپوں پر بھی گولہ باری کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے کہ ’حماس‘ اور حزب اللہ کے حملوں میں 2 ہزار اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp