کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 30 نومبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 30 اکتوبر سے جاری کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 2 سے 4 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں 6 نومبر کو جاری کر دی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق 7 سے 9 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی، کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلوں کے خلاف اپیلیں 11 نومبر تک جمع کرائی جا سکیں گی اور ان پر سماعت 14 نومبر تک ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 16 نومبر تک واپس لے سکیں گے، 17 نومبر کو انتخابی نشانات اور امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 30 نومبر کو پولنگ جبکہ 3 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp