برطانوی یونیورسٹی کا جادو اور غیبی علوم میں ماسٹر ڈگری کا اعلان

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ جادو اور غیبی سائنسی علوم میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اگلے سال سے غیر معمولی پوسٹ گریجویٹ ڈگری پیش کرنے جا رہی ہے۔

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام ستمبر 2024 میں شروع ہوگا اور اس میں جادو ٹونے کی تاریخ کا تجزیہ کرنے کے ساتھ ساتھ ادب، فلسفہ، آثار قدیمہ، سوشیالوجی، نفسیات، ڈرامہ اور مذہب اور سائنس میں غیب کا علم سکھایا جائے گا۔

پروفیسر ایملی سلوو، جو اس نئے پروگرام کا آغاز کریں گے، نے یونیورسٹی کے بلاگ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ’تعلیمی میدان میں اور اس سے باہر جادو اور غیبی علوم میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور یہ تقریباً ہمارے معاشرے کا سب سے اہم جزو بن گیا ہے۔’اس پروگرام کے مرکز میں نوآبادیات کا خاتمہ، متبادل علم نجوم، فیمنزم اور نسل پرستی کے خلاف تحقیق بھی شامل ہے۔

سلوو نے ایک پریس ریلیز میں انتہائی دلچسپ بات یہ کی ہےکہ یہ پروگرام ’ لوگوں کو اس مفروضے کا دوبارہ جائزہ لینے کی اجازت دے گا کہ مغربی ممالک میں عقلی دلائل اور سائنس پر یقین رکھا جاتا ہے، جبکہ باقی دُنیا میں جادو اور توہم پرستی پر یقین کیا جاتا ہے۔

ماسٹر پروگرام انسٹی ٹیوٹ آف عرب اینڈ اسلامک اسٹڈیز میں منعقد کیا جائے گا، جس کے بارے میں سلوو کا کہنا ہے کہ ’مغربی ثقافت اور سائنس کا عرب اسلامک دنیا پر بڑا قرض ہے، کیوں کہ مغرب کے بارے میں غلط تصویر کشی کر کے اس کی ثقافت کو مٹا دیا گیا ہے۔

پروگرام میں طلباء کو پیش کیے جانے والے ماڈیولز میں مغربی ادب اور آرٹ میں ڈریگنز، کنگ آرتھر کی داستان، پیلیوگرافی، اسلامی فکر، آثار قدیمہ سے متعلق نظریات اور عمل، قرون وسطیٰ میں خواتین کے کردار اور ان کے ساتھ سلوک کی عکاسی اور نفسیاتی فلسفہ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp