بھارت سے شکست پاکستان کے لیے دنیا کا اختتام نہیں، حسن علی

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کم بیک کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔

حسن علی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی گاڑی چلتے چلتے رک گئی ہے، ایک اسٹاپ آیا تھا، اب گاڑی چلے گی پھر مزاحیہ جملہ ادا کیا کہ پاکستان میں پیٹرول سستا ہوگیا اس وجہ سے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی گاڑی بھی چلے گی۔

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل حسن علی نے پریس کانفرنس میں جارحانہ انداز اپنایا اور کہا میں مانتا ہوں کہ بھارت کے خلاف ہم اپنا بہترین کھیل پیش نہیں کر سکے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے لیے یہ دنیا کا اختتام ہو گیا ہے، بلکہ میں یہ کہوں گا کہ کچھ بھی نہیں بدلا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں بری کارکردگی آپکا کیریئر ختم کر سکتی ہے اگر یہی میچ ہم جیتے ہوتے تو آج کوئی سوال نہ کر رہا ہوتا۔ ہماری ٹیم میچ کے بعد مل کر بیٹھ ہے ہم نے آپس میں بات کی ہے کہ کارکردگی کو بہتر کیسے کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں صرف ایک بولر (نسیم شاہ) تبدیل ہوا ہے باقی ٹیم وہی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ کچھ لوگوں کو میری وائلڈ کارڈ انٹری پسند نہیں آئی مگر مجھے اس پر فخر ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ شاہین شاہ نے پاکستان کو کافی میچز جتوائے ہیں، وہ ابھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں مگر بہت جلد وہ دوبارہ پہلے جیسے کارکردگی دکھائیں گے۔

پاکستان ٹیم کی بولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ بھارت میں میچز میں کافی زیادہ رنز بن رہے ہیں لیکن آپ اس کو جواز بنا کر پیش نہیں کر سکتے آپکو ہر طرح کے حالات میں بہترین کاکردگی دکھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

میگا ایونٹ میں بیٹرز کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ محمد رضوان نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنا رکھے ہیں جبکہ بابر اعظم ہمیشہ سے ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں وہ مزید بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں، نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف تو گرین شرٹس کو کامیابی ملی لیکن روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ